حکومت نے یو اے ای کو 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست دیدی

  وزیراعظم نے خط کے ذریعے یو اے ای قیادت سے  درخواست کی2‘ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ جبکہ 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی میچورٹی سے قبل رول اوور کیلئے باضابطہ درخواست دے دی۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خط کے ذریعے یو اے ای قیادت سے 3 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے، 2 ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ جبکہ 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای سے حاصل کردہ 3 ارب ڈالر 2021 میں سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کرائے گئے تھے، 1 ارب ڈالر کا قرض جنوری کے دوسرے ہفتے جبکہ ایک ارب ڈالر کی ایک اور قسط جنوری کے تیسرے ہفتے میں میچور ہو جائے گی