یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا

یو اے ای کے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے پاس بطور سیف ڈیپازٹ موجود ہیں‘پاکستان  کی قرض کو ایک سال کیلئے  توسیع دینے کی  درخواست 
اسلام آباد (آن لائن) متحدہ عرب امارات  نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کو صرف ایک ماہ کیلئے رول اوور کر دیا ہے، جبکہ حکومتِ پاکستان نے اس قرض کو ایک سال کیلئے مزید توسیع دینے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ عارضی توسیع جنوری میں مکمل ہونے والی قرض میچورٹی کے بعد فروری تک دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے یو اے ای کے پاکستان میں مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس بطور سیف ڈپازٹ موجود ہیں۔ ان میں سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جولائی میں میچور ہونے جا رہی ہے، جس کے رول اوور کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔