اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرینز آج دوپہر 12 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے، گزشتہ ایک سال کے دوران 17 مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور 14 مرتبہ سپریم کورٹ جا چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کبانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز مقرر کیے جائیں اور ان کی سماعت کی جائے۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی تک وکلا، اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو رسائی دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جبکہ علاج سے متعلق دوسری درخواست بھی سپریم کورٹ میں فائل کر دی گئی ہے