حماس نے اسرائیلی تجاویز مسترد کردیں، مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

حماس نے اسرائیلی تجاویز مسترد کردیں، مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے دی گئی تین آپشنز کو مسترد کرتے ہوئے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس کے سامنے تین تجاویز رکھی تھیں، جن میں سے ایک جنگ بندی میں توسیع، دوسری حماس کی مکمل تحلیل، اور تیسری جنگ کے مکمل خاتمے کے بدلے حماس کی فوجی طاقت کے خاتمے کی شرط شامل تھی۔حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے لیکن غزہ کی حکمرانی چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے کہا کہ تنظیم سیاسی، سفارتی اور مسلح مزاحمت جاری رکھے گی۔

باسم نعیم کا مزید کہنا تھا کہ حماس فلسطینی قومی مزاحمتی تحریک ہے، جس کا مقصد اسرائیلی قبضے کا خاتمہ، فلسطینی ریاست کا قیام اور حق خود ارادیت کا حصول ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ حماس تعلیم، صحت، پولیس اور سرحدی کنٹرول جیسے حکومتی امور فلسطینی قیادت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن مزاحمت کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی۔