چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ، ہلاکتیں 53 تک پہنچ گئیں

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ، ہلاکتیں 53 تک پہنچ گئیں

شمال مغربی کانگو کے علاقے بولوکو میں ایک نامعلوم اور مہلک بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 یہ وبا 21 جنوری 2025 کو اس وقت شروع ہوئی جب تین بچوں نے چمگادڑ کا گوشت کھایا اور ہیمرجک بخار کی علامات ظاہر ہونے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر انتقال کر گئے۔ اب تک اس بیماری سے 419 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔بیکورو اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر، سرج نگلیباٹو کے مطابق، زیادہ تر کیسز میں علامات کے آغاز اور موت کے درمیان وقفہ صرف 48 گھنٹے رہا ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ متاثرین سے لیے گئے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ ایبولا، ای موروائرس اور ماربرگ وائرس کے لیے منفی آئے ہیں، جس سے بیماری کی اصل وجہ تاحال نامعلوم ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مقامی صحت کے حکام اس پراسرار بیماری کی تشخیص اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔