چیمپئنز ٹرافی 2025: عادل رشید نے افغان کپتان کی نصف سنچری کی امیدیں توڑ دیں

چیمپئنز ٹرافی 2025: عادل رشید نے افغان کپتان کی نصف سنچری کی امیدیں توڑ دیں

آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

 افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی طور پر، افغانستان کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور 37 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے۔ رحمان اللہ گرباز 6 رنز، صدیق اللہ اتل 4 رنز، اور رحمت شاہ 4 رنز بنا کر جوفرا آرچر کا شکار بنے۔اس کے بعد، کپتان حشمت اللہ شاہدی اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ شاہدی 40 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، 32 اوورز کے اختتام پر افغانستان کا مجموعی اسکور 160 رنز ہے، جبکہ ابراہیم زدران 87 اور عظمت اللہ عمرزئی 13 رنز پر کھیل رہے ہیں۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی، جبکہ فاتح ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھے گی۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے میچ سے قبل اس بات کا اعتراف کیا کہ اگر ان کی ٹیم افغانستان سے ہار جاتی ہے تو ان کی کپتانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انگلینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے باقی دونوں گروپ میچز جیتنے ضروری ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار سمجھی جا رہی ہے، جو دونوں ٹیموں کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ میچ کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔