پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند، مسافروں کو شدید مشکلات

پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند، مسافروں کو شدید مشکلات

چلاس: ہڈور کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق، چلاس کے علاقے ہڈور میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم مکمل طور پر بلاک ہوگئی ہے، جبکہ اپر کوہستان کے مختلف مقامات پر بھی رات گئے سے شاہراہ بند ہے۔شاہراہ کی بندش کے باعث مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ چلاس تا گلگت سیکشن بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر متاثرہ مقامات پر بحالی کا کام جاری ہے۔