لاہور ہائیکورٹ نے فلم اسٹار نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں اداکارہ نگار چوہدری کی درخواست پر غور کیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلم اسٹار نرگس نے ایف آئی اے میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا، جو مبینہ طور پر ذاتی رنجش کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔نگار چوہدری کے وکیل راؤ عبدالجبار نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی مؤکلہ کو گرفتار کرنے سے روکا جائے اور ضمانت منظور کی جائے۔ اداکارہ نگار چوہدری نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر عدالت سے رجوع کیا تھا اور ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے درخواست پر عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔