نرگس کی بے باک تصاویر وائرل کیس: نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع

نرگس کی بے باک تصاویر وائرل کیس: نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نگار چوہدری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 19 مارچ 2025 کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

 درخواست میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر فلم سٹار نرگس کی بے باک تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جج جسٹس فاروق حیدر کیس کی سماعت کریں گے۔ سماعت کے دوران اداکارہ نگار چوہدری اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کر رکھی ہے۔ عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہونے اور ان کی آواز کی فرانزک ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔پہلے لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ نگار چوہدری کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کی تھی اور انہیں اس مقدمے میں ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی۔