72ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اینڈ تھرڈ فٹنس چیلنج 2025ء میں 4گولڈ، 6 سلور،5برونز میڈلز جیتے
لاہور(کرائم رپورٹر)72ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اینڈ تھرڈ فٹنس چیلنج 2025ء میں پولیس اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 میڈلز محکمہ پولیس کے نام کر لئے۔ قومی چیمپئن شپ میں آرمی، واپڈا اور ریلوے سمیت مختلف محکموں سے باڈی بلڈر اتھلیٹس نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اتھلیٹس کے مابین فٹنس چیلنج، باڈی فزیک اور باڈی بلڈنگ کیٹگریز میں مقابلے ہوئے۔ پاکستان پولیس اتھلیٹس نے 4گولڈ، 6 سلور،5برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ پولیس اتھلیٹ اطہر جہان نے باڈی فزیک جبکہ ارم اور اصغر علی نے فٹنس چیلنج میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ اسی طرح پولیس اتھلیٹ اعجاز حیدر نے باڈی فزیک جبکہ وسیم، قیصر، حرا اور عمران نے فٹنس چیلنج میں سلور میڈلز جیتے۔ پولیس اتھلیٹ عامر سعید، محمد عادل نے باڈی فزیک جبکہ قیصر رسول اور محمد عادل نے فٹنس چیلنج میں برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل چیمپین شپ جیت کر محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس اتھلیٹس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں مسلسل میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی فنانس عمران ارشاد، چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل اور پیٹرن باڈی بلڈنگ ٹیم اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین نے فاتح کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔