استحقاق کمیٹی پنجاب اسمبلی کااجلاس ،4تحاریک پر غور

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس سمیع اللہ خان ایم پی اے کی زیرِ صدارت ہوا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ اور مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ایجنڈے میں چار استحقاق کی تحریکیں شامل تھیں۔ احمد اقبال کی قومی مالیاتی کمیشن اور اصولِ پالیسی کی رپورٹس اسمبلی میں پیش نہ کرنے سے متعلق تحریک زیر غور آئی تاہم متعلقہ رکن کی عدم موجودگی پراسے م ئوخر کر دیا گیا۔ سابق اے ڈی سی آر لاہور صہیب بٹ کے برے رویے باریتحریک پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے انکی بغیر اطلاع عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں انکی حاضری یقینی بنائی جائے۔سیکرٹری سکولز کے رویے بارے تحریک متعلقہ ارکان کی عدم موجودگی اورپولیس کی بدعنوانی سے متعلق تحریک ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی عدم حاضری پر مو خر کر دی گئی۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ افسروں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا۔