3 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے 3 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عابد حسین کو ایس ڈی پی او صدر لودھراں تعینات کردیاگیا۔شبیراحمد وڑائچ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ساہیوال تعینات کردیاگیاجبکہ خالداحمد ملک کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات کردیا گیاہے۔