صارم قتل کیس: زیر حراست افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا

صارم قتل کیس: زیر حراست افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا

صارم قتل کیس میں گرفتار افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ، عرفان بلوچ نے کیس کی تفتیش کی صورتحال اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش، شواہد اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ رپورٹ کے مطابق، صارم کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے پانچ روز بعد قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فرانزک ماہرین کی مدد لی جائے گی، تاکہ شواہد کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں آئی جی سندھ نے محکمۂ داخلہ کو فرانزک ماہرین کا بورڈ بنانے کے لیے خط لکھا ہے، جس کے تحت ماہرین اس کیس میں جمع کیے گئے شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔اب تک کی تفتیش اور شواہد کے مطابق یہ کیس مزید تحقیقات کا محتاج ہے، اور تمام زیرِ حراست افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے تاکہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔