عدالت سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے گرفتار

عدالت سے فرار ہونے والے قتل کے 2 ملزمان بہاولپور سے گرفتار

لاہور پولیس نے سیشن کورٹ سے فرار ہونے والے قتل کے دو ملزمان، حمزہ اور شیر زمان، کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کو آپریشنز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل سیشن کورٹ لاہور سے ہتھکڑیاں کھلوا کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی تھی۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم شیر زمان لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن پولیس کو ایک قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، جبکہ ملزم حمزہ اکبری گیٹ پولیس کو ڈکیتی اور قتل کے کیس میں تلاش تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سیشن کورٹ سے فرار ہونے کے لیے مکمل منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم، ان کی موبائل لوکیشنز اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ان کا سراغ لگایا گیا اور بہاولپور میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔