تاشقند(آئی این پی )وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان تاشقند پہنچے جہاں ان کا استقبال ازبکستان کے وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت جناب لازیز قادرتوف اور نائب وزیر شاہ رخ نے کیا۔ وزیر اعظم کے وفد کے ایک حصے کے طور پر وزیر جام کمال خان اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں شرکت کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔