راولپنڈی میں مسلسل بارش ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن  شام کو شیڈولڈ تھا۔