آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی: چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔راولپنڈی میں بارش کے باعث جنوبی افریقا اور ا?سٹریلیا کے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا، ا?سٹریلیا، جنوبی افریقا کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہوگئے۔گروپ بی میں جنوبی افریقا پہلے اور ا?سٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے، انگلینڈ کا تیسرا اور افغانستان کا چوتھا نمبر ہے۔اس وقت بھی جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ا?ج دن بھر بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی میں شامل مذکورہ دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیت رکھا ہے۔  آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ جب کہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی۔ ا?ج جو بھی ٹیم فتح حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو قوی کرے گی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے گروپ ون سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ومیزبان پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔