آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

 گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ، ٹیم واپسی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی‘ہیڈ کوچ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے آل رائونڈر کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ۔آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ سیریز کے اگلے میچز میں بطور بلے باز ایکشن میں واپس آسکتے ہیں تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔گرین کو پوچفسٹروم میں آخری ون ڈے کے دوران انجری ہوئی تھی جب کوربن بوش کے خلاف تین گیندوں کے مختصر اسپیل میں انہیں پیٹ پر گیند لگی۔بعد ازاں انہوں نے چھکا لگایا لیکن فورا ہی آئوٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کے مطابق گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے، تاہم ٹیم ان کی واپسی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ان کا کہنا تھا کہ گرین کی واپسی کی صورت میں توجہ صرف بیٹنگ پر ہوگی۔گرین کی عدم دستیابی آسٹریلیا کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں اچھی فارم میں تھے۔