ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کا مشن،آئی ایم ایف وفد 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(آئی این پی )7 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط لینے کے مشن کے لیے آئی ایم ایف وفد اقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے،نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔