اسلام آباد (آئی این پی)عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کا مشن کل 11 سے15نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق دورے سے قبل آئی ایم ایف اور پاکستان کا آن لائن رابطہ ہوا، ورچوئل مذاکرات میں پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔