آئی ایم ایف سے قرض کی قسط: جائزہ مشن آج پاکستان آئے گا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کو 7ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن آج پیرکو اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریبا 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا، رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔