افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائیڈوگوری میں مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 نمازی جاں بحق ہو گئے۔
غیر خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکا نماز کے دوران ہوا، جس سے مسجد کو نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال کسی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ مائیڈوگوری، ریاست بورنو کا دارالحکومت ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور اس کے دھڑے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس (ISWAP) کی شورش کا مرکز رہا ہے۔