راولپنڈی کے تھانہ صدر واہ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سیلون کے مالک کو گرفتار کیا، جس پر الزام تھا کہ اس نے سیلون میں کام کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ سیلون میں کام کرنے گئی تھی کہ مالک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے سیلون مالک کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس شروع کر دیا گیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کے لیے ضروری شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔یہ واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا۔