وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کے ہمراہ لاہور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ تین روز قیام کریں گے۔
ان کے دورے کا مقصد پارٹی امور اور رہنماؤں کے ساتھ رابطے مضبوط کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی براستہ موٹر وے لاہور پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ کوٹ لکھپت جیل بھی جا سکتے ہیں اور اسیر رہنماؤں کے گھروں کا دورہ بھی شامل ہے۔لاہور میں سہیل آفریدی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں وہ لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کا امکان رکھتے ہیں اور زمان پارک کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔دورے کا یہ شیڈول پارٹی کے اندر رابطہ کاری اور رہنماؤں کے حوصلہ افزائی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔