امریکا کا شمال مغربی نائیجیریا میں داعش ٹھکانوں پر حملہ

امریکا کا شمال مغربی نائیجیریا میں داعش ٹھکانوں پر حملہ

امریکی افواج نے شمال مغربی نائیجیریا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ محکمہ جنگ نے انتہائی درست اور کامیاب حملے کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے مطابق داعش اس علاقے میں مسیحیوں پر بے رحمانہ تشدد کر رہی تھی، جس کی مثال صدیوں میں نہیں ملتی۔صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر تشدد کا سلسلہ نہ رکا تو سخت نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے چند ہفتے قبل نائیجیریا میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کے الزامات کے تناظر میں ممکنہ فوجی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہدایت دی تھی۔دوسری جانب نائیجیریا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلح گروہ مسلمان اور مسیحی دونوں برادریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔