حملہ کرنیوالی ملزمہ شہربانو گرفتار ، متاثرہ لبنیٰ کو ہسپتال منتقل کردیا
ابتدائی طبی امدادکے بعدمتاثرہ کی بینائی ، طبیعت بحال ، تحقیقات کا آغاز
اوکاڑہ،بصیرپور(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے علاقہ منڈی احمدآبادکی ڈاکخانہ والی گلی میں گھریلوتکرارپرجیٹھانی نے دیورانی کے چہرے پرکیمیکل (ٹوائلٹ کلینر)پھینک دیا، پولیس نے حملہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق جیٹھانی شہربانواوراسکی دیورانی لبنیٰ یاسمین میں کسی معاملے پر تکرارہوگئی ، اس دوران اشتعال میں آکر جیٹھانی شہربانونیگھرمیں پڑاواش روم والاکیمیکل دیورانی لبنیٰ کے چہرے پر پھینک دیا جس سے اسکے چہرے پرجلن شروع ہوگئی جبکہ بینائی بھی متاثرہوئی۔ اطلاع ملنے پرمقامی ایس ایچ او عدنان رفیق خواتین ہلکاروں کے ساتھ فوری موقع پرپہنچ گئے اورملزمہ شہربانوکوحراست میں لے لیاجبکہ متاثرہ لبنیٰ کو ہسپتال منتقل کردیا،جہا ں ابتدائی طبی امدادکے بعداسکی بینائی اور طبیعت بحال ہوگئی اور حالت خطرہ سے باہربتائی جارہی ہے۔خاندانی سطح پرصلح کی کوششیں شروع کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے اصل حقائق بعد از تفتیش سامنے آئینگے۔