قرض : شہری نے خو د ہی اپنے اوپر کیمیکل پھینک لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کی حدود میں مبینہ تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور مضروب شخص کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کے آغازکرتے ہوئے متاثرہ شہری سے حقائق بارے دریافت کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ہی مضروب فاروق نے خود اپنے اوپر تیزاب نما کیمیکل پھینکنے کا انکشاف کیا۔شہری نے قرض اور گھریلو دباؤ کے سبب یہ قدم اْٹھایا۔ متاثرہ شخص نے بیان دیا کہ وہ ایک لاکھ روپے کی ادھار رقم واپس نہ کر پا رہا تھا۔ قرض خواہ کے بار بار تقاضوں کے باعث گھر جانا مشکل ہو گیا تھا۔ شہری نے یتیم خانہ چوک سے تیزاب نما کیمیکل خرید کر خود پر پھینکا۔ پولیس کے مطابق زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔