اسما نے حاد ثے کا رنگ دینے کیلئے موسیٰ کی لاش چھت سے گلی میں پھینک دی
بچے کو سانس روک کر مارا،مقدمہ درج ، میاں بیوی کر حراست میں لے لیا گیا
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ)جودھے والی میں معمولی تکرار پر 2 سالہ بچہ قتل کر دیا گیا ،گزشتہ روز کسی بات پر مقتول بچے کی والدہ اور چچی کے درمیان کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوا تھا ، ملزمہ نے معصوم بچے کو قتل کر کے لاش چھت سے گلی میں پھینک دی ۔اطلاعات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ جودھیوالی میں گزشتہ شب 2 سالہ موسیٰ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ صدرسیالکوٹ انسپکٹر ارشاد احمد ،سب انسپکٹر اصغر خان نے ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش شروع کی ، گھر کی عقبی دیوار کے قریب گلی سے بچے کی لاش مل گئی جسے چھت سے گر کر ہلاک ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کی گئی پولیس نے مشکوک حالات کے پیش نظرشواہد کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھایاتو انکشاف ہوا کہ مقتول بچے کی چچی اسما بی بی نے اپنے شوہر محمد آصف کی ایما پرچند یوم قبل ہونے والی بچوں کی لڑائی کی رنجش پر موسیٰ کو سانس روک کر قتل کیا اور بعد ازاں معاملے کو حادثے کا رنگ دینے کی غرض سے بچے کی لاش کو چھت سے پیچھے گلی میں پھینک دیا،پولیس نے مقتول کے والد محمد جہانگیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔