بینظیر بھٹو 18ویں برسی کل

 فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی18ویں بر سی کل 27دسمبر کو منائی جائے گی، ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شہید بی بی کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرینگے ۔بے نظیر بھٹو شہید کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنوں کا ایک قافلہ بذریعہ ٹرین راولپنڈی سٹیشن سے گڑی خدا بخش کیلئے روانہ ہوا۔