پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں تنظیم کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا
لاہور(یواین پی) سانحہ کارساز کے شہدا کی 18ویں برسی آج منائی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔سانحہ کار ساز کے شہدا ء کی 18ویں برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات اور شمعیں روشن کی جائیں گی۔ جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی ہدایت پر تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، ذیلی تنظیموں اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سانحہ کارساز کے شہدا ء کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کیا جائے۔ لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں بھی لاہور تنظیم کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے بعد شہدا ء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی