پنجاب میں شدید دھند، کراچی سے روانہ ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور(کرائم رپورٹر) کراچی سے اندرونِ ملک روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے روانہ کم از کم سات ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی سے لاہور جانے والی قرقرام ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجائے ساڑھے 4 بجے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے 3 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 بجے کے بجائے ساڑھے 4 بجے روانہ ہوگی اور کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس شام ساڑھے 6 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔