قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجکر 15 منٹ پر ، پاک بزنس ایکسپریس 7 بجے روانہ ہو گی
لاہور(کرائم رپورٹر) دھند کے باعث لاہور سے کراچی کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔ ریلوے حکام کے مطابق قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 4 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی۔ علاوہ ازیں پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے 7 بجے روانہ ہو گی۔