یکم جنوری سے درجنوں فونز پر وٹس ایپ کام نہیں کرے گا

    لاہور(خصوصی رپورٹ)سال 2025 کے آغاز پر بہت سے اینڈرائیڈ موبائل پر وٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یعنی اینڈرائیڈ 4.4 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی، مذکورہ آپریٹنگ سسٹم ایک دہائی قبل متعارف کرایا گیا تھا، یعنی جن صارفین کے پاس 2014 یا اس سے قبل کے اینڈرائیڈ فونز ہیں، ان پر وٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔کمپنی کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے سمارٹ فونز پر وٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں سام سنگ کے بھی متعدد فونز شامل ہیں۔نئے سال سے سام سنگ کے گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی(فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 فونز پر وٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا۔اسی طرح ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی سمارٹ فونز بھی وٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔