وفاقی محتسب منگل کو وٹس ایپ چینل کا افتتا ح کر یں گے

لاہور(پبلک نیوز)) وفاقی محتسب آ فس عوام النا س کو اپنی سر گر میوں سے آ گا ہ کر نے کے لئے ایک وٹس ایپ چینل کا آ غاز کررہا ہے۔     وفاقی محتسب اعجازاحمد قر یشی منگل11 ما رچ کو وٹس ایپ چینل کا افتتا ح کر یں گے۔ وٹس ایپ چینل کا اجرا ء عوا می آ گا ہی پروگرام کا حصہ ہے جس سے عوام النا س کو وفاقی محتسب کے کام اور سر گر میوں کے با رے میں ہمہ وقتی آگا ہی کے ساتھ ساتھ وفا قی اداروں کی بدانتظا می کے خلاف شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی محتسب تک عوام النا س کی رسا ئی اور پہنچ مز ید آ سا ن ہو جا ئے گی۔