پاکستان یکم جنوری سے بین الاقوامی منڈیوں میں ایل این جی کی فروخت شروع کرے گا: علی پرویز ملک

لاہور (آئی این پی)وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک  نے کہا ہے کہ پاکستان یکم جنوری سے بین الاقوامی منڈیوں میں اضافی ایل این جی کی فروخت شروع کر دے گا۔  علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان قطر اور اطالوی فرم ای این آئی سے ایل این جی درآمد کر رہا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں بجلی کی پیداوار میں گیس کے استعمال میں کمی کی وجہ سے اضافی گیس موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں حکومت درآمد کی ہوئی مہنگی گیس کو گھریلو صارفین کی طرف موڑنے پر مجبور ہے جس سے گیس سیکٹر میں گردشی قرضہ بڑھ گیا اور تقریبا 1ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا