نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے ڈیلیوری رائیڈر کو سانتا کلاز کا کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں کھانے کی کمپنی کا رائیڈر کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کا کاسٹیوم پہن کر ڈیلیوری کے لیے جا رہا تھا۔ ہندوانتہا پسند تنظیم ہندو جاگرن منچ کے غنڈوں نے رائیڈر کا راستہ روک کر اس سے سوال اور جواب کیے اور دھمکیاں دیں۔