پولیس لائنز لاہور : ڈے کئیر سینٹر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز لاہور میں جشن آزادی کے رنگ بچوں کے سنگ ڈے کئیر سینٹر میں دیکھے گئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق بچوں کا دوسرا گھر ڈے کئیر سینٹر ہے، جہاں تعلیم و تفریح ساتھ ساتھ مہیا کی جاتی ہے۔ پولیس افسران ڈیوٹی کے اوقات کار میں اپنے بچوں کو ڈے کئیر سینٹر میں چھوڑ سکتے ہیں۔بچوں کی تعلیم و تربیت، کھیل کے ساتھ مختلف تخلیقی سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہیں۔ ڈے کئیر سینٹر پولیس لائن میں بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق محفوظ و خوشگوار ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ڈے کئیر سینٹر پولیس لائن میں بچے سبز اور سفید رنگ کے ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔ ایس پی منزہ کرامت نے بچوں کے ہمراہ ڈے کئیر سینٹر میں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا۔ ننھے بچوں نے مل جل کر ملی نغمے گائے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔بچوں کے آرام کے لیے آرام دہ بیڈ، دیکھ بھال و خوراک کے لیے تجربہ کار سٹاف موجود تھا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل سے لیس ڈے کئیر سینٹر بچوں کی حفاظت و تعلیم کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔