بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد دھرمندر کے ساتھ ان کی شادی کے مخالف تھے اور انھیں ایک دوسرے سے ملنے سے بھی روکتے تھے۔
انہوں نے بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد دھرمندر کے ساتھ ان کا وقت گزارنا پسند نہیں کرتے تھے۔ ایک بار وہ فلم کے سیٹ پر پہنچے تھے تاکہ ہیما مالنی اور دھرمندر کے بیچ وقت گزارنے کو روکا جا سکے کیونکہ دھرمندر اس وقت شادی شدہ اور بچوں کے والد تھے۔ہیما مالنی نے یہ بھی بتایا کہ 1970 میں فلم تو حسین میں جوان کے سیٹ پر ان کا اور دھرمندر کا پہلی بار ملاپ ہوا تھا، اور اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔
اداکارہ نے اس موقع کو لَو ایٹ فرسٹ سائٹ یعنی "پہلی نظر کی محبت" قرار دیا۔یاد رہے کہ دھرمندر کی پہلی بیوی پرکاش کور سے ان کے چار بچے تھے جن میں سنی دیول اور بوبی دیول شامل ہیں، جبکہ ہیما مالنی سے ان کی شادی کے بعد ان کے دو بچے ابھے دیول اور ایشا دیول پیدا ہوئے۔