بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ہیما مالنی نے دہلی میں اپنے شوہر اور فلمی ستارے دھرمیندر کے اعزاز میں دعائیہ تقریب منعقد کی۔
تقریب میں اہل خانہ، ساتھی اداکار اور دیگر معزز شخصیات نے دھرمیندر کی زندگی اور فلمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ہیما مالنی نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرم جی نے زندگی بھر سب کے ساتھ محبت، عزت اور وقار سے پیش آئے اور کبھی خود کو دوسروں سے الگ نہیں سمجھا۔ انہوں نے اپنی 57 سالہ وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 45 فلموں میں دھرمیندر کے ساتھ کام کیا، جن میں 25 سپر ہٹ رہیں۔
ہیما مالنی نے دھرمیندر کے 300 سے زائد فلمی کردار، ان کی کامیابی، خاص طور پر کامیڈی میں ان کے شوق اور شاعری میں دلچسپی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دھرم جی الفاظ کے ساتھ ہمیشہ حاضر رہتے تھے اور کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن یہ کام ادھورا رہ گیا۔دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔