ٹرمپ کے ایلچی کا عمران خان اور میزائل پروگرام پر بیان، دفتر خارجہ خاموش

ٹرمپ کے ایلچی کا عمران خان اور میزائل پروگرام پر بیان، دفتر خارجہ خاموش

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

 ترجمان نے امریکی سفارتکار رچرڈ گرنیل کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم پاکستان نے امریکہ کے ساتھ باہمی عزت اور مفادات کی بنیاد پر تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔پریس کانفرنس میں ترجمان نے کہا کہ 2024 میں پاکستان کی سفارتکاری سرگرم رہی، جس میں بیلا روس، چین، آذربائیجان، روس، سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار ہوئے۔ وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نے مختلف ممالک کے دورے کیے، اور پاکستانی سفارتکاری نے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود مفادات کے تحت تعلقات کو بہتر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ 2024 کا آغاز ملٹری حملوں سے ہوا تھا، تاہم اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ انگیجمنٹ ہوئی۔ پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ بھی تعلقات کو مضبوط کیا، اور پی آئی اے پروازوں پر پابندی ہٹانے کے لیے بات چیت جاری رکھی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔