امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اس وقت ماسکو پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا استقبال روس کے سرمایہ کاری ایلچی کیرل دمتریئیف نے کیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، وٹکوف روسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔دریں اثناء، کریملن نے اس موقع پر کہا ہے کہ صدر پیوٹن کے لیے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کرنا ممکن ہے، اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جمعہ تک جنگ بندی پر اتفاق نہ کیا، تو ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں روسی تیل خریدنے والے بڑے ممالک جیسے بھارت اور چین سمیت دیگر پر بھاری ٹیرف بھی شامل ہوں گے۔یہ صورتحال خطے میں کشیدگی اور عالمی سطح پر مختلف سیاسی اور اقتصادی اثرات کی جانب اشارہ کرتی ہے۔