قازقستان کے شہر اکٹو کے ہوائی اڈے کے قریب گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے آذر بائیجان کے مسافر طیارے کا بلیک باکس بازیاب کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، آذربائیجان کی تحقیقاتی ٹیم اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ فی الحال طیارہ گرنے کی تحقیقاتی نتائج سامنے نہیں آ سکے، اور وہ تمام ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حادثے کے دوران 62 مسافر اور 5 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں سے 39 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔طیارے کی حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس کی بازیابی اہم پیش رفت ہے، جس سے حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید معلومات ملنے کی توقع ہے۔