امریکا میں تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس بازیاب

امریکا میں تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس بازیاب

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یو پی ایس کے کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس ریکارڈرز بازیاب کر لیے گئے ہیں۔

یہ طیارہ گزشتہ روز لوئیول، کینٹکی کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوتے وقت حادثے کا شکار ہوا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن ٹوڈ انمین کا کہنا ہے کہ طیارے کے بائیں پروں کے گرد اچانک آگ بھڑکی اور اس کے تین میں سے ایک انجن الگ ہو گیا، جب کہ طیارہ رن وے پر دوڑتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ یہ 34 سال پرانا ایم ڈی 11 فریٹر طیارہ ہونولولو جانے کے لیے روانہ تھا، جس میں تین عملے کے ارکان سوار تھے۔طیارہ رن وے کے آخر میں ایک باڑ کو پار کرکے حادثے کا شکار ہوا اور قریبی عمارات سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں فوری طور پر آگ لگ گئی اور آگ تقریباً 800 میٹر تک پھیل گئی۔ حادثے کے دوران ایک پیٹرولیم ری سائیکلنگ فیکٹری میں بھی آگ لگی اور دھماکے ہوئے۔