وفاقی وزیر خزانہ کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 13 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 13 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حکومت آئندہ 3 سالوں میں پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو 13 فیصد تک پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 9 سے 10 فیصد کے درمیان ہے، اور یہ اس شرح کو بڑھانے کے لئے حکومت نے مختلف اقدامات شروع کر دیے ہیں۔محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس اصلاحات کا عمل اس وقت ملک کے لئے انتہائی اہم ہے اور ان اصلاحات کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آمدن اور اخراجات میں مطابقت کو بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے، جس میں ایف بی آر میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، جس سے کرپشن اور ہراسمنٹ میں کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور اصلاحات کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ پاکستان عالمی سطح پر معاشی ترقی حاصل کر سکے۔