جنوبی کوریا: قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع

جنوبی کوریا: قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع

سیئول: جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف اپوزیشن نے مواخذے کی تحریک جمع کرائی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ تحریک اُس وقت سامنے آئی جب ہان ڈک سو نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا۔اس سے قبل، اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے مواخذے کی تحریک کو مؤخر کر دیا تھا، لیکن اب اپوزیشن نے واضح طور پر مواخذے کا اعلان کیا ہے، خاص طور پر جب ہان ڈک سو نے معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے دو خصوصی بلز پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔

دونوں بلز میں معزول صدر یون سک یول کے مارشل لاء اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعت کا مطالبہ ہے کہ دو آزاد تحقیقاتی ادارے ان معاملات کی چھان بین کریں تاکہ عوامی اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کرسمس تک بل کی منظوری کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔