بالی ووڈ کے مقبول جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ ’’کرشنا راج بینگلو‘‘ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے، جہاں یہ جوڑا اپنی فیملی کے ہمراہ جلد ہی منتقل ہونے والا ہے۔
تعمیر اور ڈیزائن
یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے۔تعمیر کا کام تقریباً پانچ سال جاری رہا جس کی ذاتی نگرانی رنبیر اور عالیہ خود کرتے رہے۔بنگلے کی نمایاں خصوصیات میں شیشے کے کھڑکی دروازے، سرسبز بالکونیاں اور جدید طرزِ تعمیر شامل ہیں۔گھر سمندر کے قریب واقع ہے جس کی وجہ سے اس کی لوکیشن بھی منفرد اور قیمتی قرار دی جارہی ہے۔
خاندان کی رہائش
عالیہ اور رنبیر اپنی بیٹی راہا کے ساتھ یہاں منتقل ہوں گے۔رنبیر کی والدہ نیتو کپور بھی کرائے کے مکان سے منتقل ہو کر اسی گھر میں ان کے ساتھ رہائش اختیار کریں گی۔
مالیت اور اہمیت
اس گھر کی مالیت تقریباً 250 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔اسے کسی بھی بالی ووڈ اسٹار جوڑے کا سب سے مہنگا ذاتی گھر قرار دیا جا رہا ہے۔تقابل کے طور پر شاہ رخ خان کا مشہور گھر ’’منت‘‘ تقریباً 200 کروڑ روپے کا بتایا جاتا ہے۔