باسمتی چاول کے حقوق پاکستان سے واپس لینے کیلئے بھارت یورپی عدالت پہنچ گیا

 برسلز( آئی این پی )بھارت نے باسمتی چاول کو اپنا پراڈکٹ قرار دلوانے اور شناخت پاکستان سے واپس دلوانے کیلئے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی درخواست کو مسترد کر کے باسمتی چاول کو پاکستان کی شناخت و پراڈکٹ قرار دیا تھا۔اب بھارت نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے اور باسمتی چاول کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کردی۔یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کی رسائی اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچائے گی۔