آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کی جانب سے دائر اپیل خارج کردی
اسلام آباد( آن لائن ) باسمتی کے نام پر بھارتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کو بڑا دھچکا، آسٹریلوی وفاقی عدالت نے باسمتی ورڈ مارک کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل مسترد کردی۔ وزارتِ تجارت کے مطابق عدالت نے اپیڈا کو فریقِ مخالف کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔وزارتِ تجارت کے مطابق بھارتی ادارے اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کے لفظ کو بطور سرٹیفکیشن ٹریڈ مارک رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی، تاہم آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو یہ درخواست مسترد کردی تھی، جس کے خلاف بھارتی ادارے نے اپیل دائر کی تھی۔وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی وفاقی عدالت کا حالیہ فیصلہ پاکستان کے باسمتی سے متعلق اصولی اور مسلسل مؤقف کی توثیق ہے۔