امریکا: جاسوسی کے الزام میں2 چینی شہری گرفتار

واشنگٹن (اے ایف بی)امریکی وزارتِ انصاف نے دو چینی شہریوں کوبحیثیت غیر قانونی ایجنٹوں کے چینی حکومت کے لئے کام کرنے کا موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔وزارتِ انصاف نے بدھ کے روزجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان افراد نے امریکا کی حساس قومی سلامتی معلومات حاصل کرنے کے لیے امریکی فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی ہے۔ملزمان کی شناخت 38 سالہ یوآنسے چن اور 39 سالہ لیرین رائن لائی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا۔