جاسوسی کا الزام، روس کا برطانوی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

ماسکو(آئی این پی )روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے  کے مطابق روسی سیکیورٹی ادارے ایف ایس بی کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔روسی سیکیورٹی ادارے کے مطابق برطانوی سفارت کار کو 2 ہفتوں میں روس چھوڑنا ہو گا۔روسی سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی سفارت کار نے اپنی معلومات کے حوالے سے غلط بیانی کی، برطانوی سفارتکار نے روسی معیشت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔